0
Thursday 21 Dec 2023 23:16

کراچی، خانه فرہنگ ایران میں فلسطین کی حمایت شیعہ سنی علماء کی کانفرنس، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری

خانه فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی میں مسئلہ فلسطین اور غزہ کے موجودہ حالات کا جائزہ لینے اور گفتگو و باہمی اظہار خیال کے ذریعے اس مہم مسئلے کے منطقی حل سے متعلق شیعہ اور سنی ممتاز علماء و دانشوروں پر مشتمل ایک خصوصی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں آیت اللہ شیخ غلام عباس رئیسی، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو، جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عقیل انجم قادری، متحدہ علماء محاذ پاکستان کے صدر علامہ عبدالخالق فریدی اور جنرل سکریٹری مولانا امین انصاری، مسلم لیگ (ن) علماء ونگ سندھ کے رہنما پیر سید ازہر علی شاہ ہمدانی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری علامہ شبیر حسن میثمی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین مولانا سید احمد اقبال رضوی، مولانا سید باقر عباس زیدی، ڈین کلیہ معارف اسلامی جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی اور ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے سربراہ علامہ شیخ حسن صلاح الدین سمیت دیگر معروف سنی و شیعہ علماء و اسکالرز نے خطاب کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1103287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش