0
Sunday 22 Oct 2023 11:23

نگراں وزیراعلیٰ سندھ سے ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان کی ملاقات

متعلقہ فائیلیںنگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ  تعلقات  اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تمام مسلم ممالک آپس میں بھائی بھائی ہیں، آپ نے سندھ میں خود کو الگ محسوس نہیں کیا ہوگا۔ ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ ہم صرف کراچی سے ہر سال 80 ہزار ویزا جاری کرتے ہیں، تہران اور اصفہان چیمبر آف کامرس نے کراچی چیمبر کے ساتھ  ایم اویو کیا ہے، اس ایم او یو سے تجارت  کے نئے مواقع  کھلیں گے، پھل سبزیاں اور پیٹرولیم مصنوعات ایران پاکستان بھیج سکے گا۔ حسن نوریان نے کہا کہ ایران، عراق اور عمان کے درمیان زمینی راستے سے سیاحت کے دروازے کھل جائیں گے، ایران یا پاکستان سے کوئی سرمایہ کار آگے آئے تو فری سروس شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا نے ایرانی اسٹوڈنٹس کے لیے آسان ویزا اور انسینٹیو رکھا ہے، اس لئے 4500 ایرانی طالب علم  ساؤتھرن انڈیا  میں پڑھ رہے ہیں۔ قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایرانی اسٹوڈنٹس کا ویزا بہت مشکل ہے، اس وجہ سے یہاں صرف 10 سے 15 اسٹوڈنٹس تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایرانی اسٹوڈنٹس بینک اکاؤنٹ نہیں کھول سکتے۔ جس پر نگراں وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا کہ وہ اسٹوڈنٹس ویزا آسان کرنے کے لیے بات کریں گے۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ وہ اسٹوڈنٹس کو بینک اکاؤنٹس کی سہولیات دینے کے لیے وفاقی حکومت  سے بات کریں گے۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ اور قونصل جنرل نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔
خبر کا کوڈ : 1090235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش