0
Monday 7 Aug 2023 13:30
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی زیر صدارت

کراچی میں پاک ایران اقتصادی و سرمایہ کاری کانفرنس، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری

شہر قائد میں ایرانی قونصل خانے کے زیر اہتمام کانفرنس بعنوان ’’ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور سرمایہ کاری کے مواقع‘‘ کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت پاکستان کے دورے پر تشریف لائے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کی، جبکہ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سینئر نائب صدر محمد سلیمان چاؤلہ، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے سی ای او زبیر موتی والا، ایرانی وزیر خارجہ کے مشیر برائے معاشی امور ڈاکٹر مہدی صفری، ایرانی صوبہ سیستان و بلوچستان کے گورنر ڈاکٹر محمد کرمی سمیت دونوں ممالک کے اعلیٰ سرکاری حکام، تاجر و صنعتکار برادری سے تعلق رکھنے والی شخصیات و عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے تاجروں و صنعتکاروں و اعلیٰ حکام نے ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ کانفرنس کے دوران تہران چیمبر آف کامرس اور کراچی چیمبر آف کامرس کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کی دستاویز پر ایرانی وزیر خارجہ اور سندھ حکومت کے اعلیٰ حکام کی موجودگی میں دستخط کئے گئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


 
خبر کا کوڈ : 1074011
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش