خانه فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی میں ایام جشن غدیر کی مناسبت سے شاندار علمی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، کانفرنس میں ایران سے تشریف لائے ہوئے مجمع جہانی اہل بیتؑ کے سربراہ اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے آیت اللہ رمضانی نے وفد کے ہمراہ خصوصی شرکت کی، جبکہ ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان اور ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران کراچی ڈاکٹر سعید طالبی نیا سمیت علمائے کرام، دانشور حضرات اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس میں نظامت کے فرائض جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد جواد ہاشمی نے انجام دیئے۔ کانفرنس سے مرکزی خطاب آیت اللہ رمضانی نے کیا، جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر خانہ فرہنگ سعید طالبی نیا، ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما مولانا شبیر میثمی نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ سے کیا گیا۔قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial