متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن سے ایران کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ایرانی وفد نے شرجیل انعام میمن سے زائرین کے مسائل و مشکلات پر گفتگو کی۔ اس موقع پر ایرانی وفد نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ زائرین کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ایران آنے والے زائرین کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔ ملاقات کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ زائرین کے لئے ایرانی حکومت کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ملاقات میں ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان، ایرانی روڈ اور ٹرانسپورٹ کے حکام حامد رضا شھرکی، دریوش باغیر جوان، رضا نفیسی، نصر کلنتری، حبیب اللہ جمشید سمیت دیگر شریک تھے جبکہ ملاقات میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ سلیم راجپوت، سی ای او ٹرانس کراچی طفیل پلیجو بھی موجود تھے۔