Saturday 17 Dec 2022 23:13
متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی
مجلس وحدت مسلمین سندھ کی جانب سے شہدائے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی ساتویں برسی کے موقع پر نمائش چورنگی پر دعائیہ تقریب اور چراغاں کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی و مذہبی اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کرکے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور شہداء وطن کی یاد میں شمع روشن کی۔ اس موقع پر صوبائی رہنما علامہ باقر عباس زیدی، سیکرٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن، علامہ شیخ صادق جعفری، جماعت اسلامی کے رہنما اسد اللہ بھٹو، ہندو برادری کے رہنما منھوج چوہان، پاکستان عوامی تحریک کے ثاقب مصطفیٰ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

خبر کا کوڈ : 1030675
منتخب
21 Jan 2025
21 Jan 2025
21 Jan 2025
21 Jan 2025
21 Jan 2025
20 Jan 2025
20 Jan 2025
20 Jan 2025