0
Sunday 27 Nov 2022 17:41

دعوت اسلامی کے وفد کی ایم کیو ایم کے مرکز آمد

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر پر یعقوب عطاری کی سربراہی میں وفد کی آمد، ڈپٹی کنوینر وسیم اختر سے ملاقات۔ یعقوب عطاری نے 27 نومبر کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اجتماع میں شرکت کا دعوت نامہ ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر وسیم اختر کو پیش کیا اور شرکت کی درخواست کی۔ اس موقع پر وسیم اختر نے دعوت اسلامی کے وفد کو انکی دینی خدمات پر سراہتے ہوئے کہا کہ اورنگی ٹاؤن میں ہونے والے اجتماع میں شرکت کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی وسیم آفتاب، مسعود محمود و دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1027182
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش