دعوت اسلامی کے وفد کی ایم کیو ایم کے مرکز آمد
27 Nov 2022 17:41
یعقوب عطاری نے 27 نومبر کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اجتماع میں شرکت کا دعوت نامہ ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر وسیم اختر کو پیش کیا اور شرکت کی درخواست کی۔ اس موقع پر وسیم اختر نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن میں ہونے والے اجتماع میں شرکت کرنے کی کوشش کریں گے۔
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر پر یعقوب عطاری کی سربراہی میں وفد کی آمد، ڈپٹی کنوینر وسیم اختر سے ملاقات۔ یعقوب عطاری نے 27 نومبر کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اجتماع میں شرکت کا دعوت نامہ ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر وسیم اختر کو پیش کیا اور شرکت کی درخواست کی۔ اس موقع پر وسیم اختر نے دعوت اسلامی کے وفد کو انکی دینی خدمات پر سراہتے ہوئے کہا کہ اورنگی ٹاؤن میں ہونے والے اجتماع میں شرکت کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی وسیم آفتاب، مسعود محمود و دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ: 1027182