0
Saturday 19 Jan 2019 18:23

کنہیا کمار کیخلاف فرد جرم سیاسی اغراض پر مبنی ہے، سی پی آئی

کنہیا کمار کیخلاف فرد جرم سیاسی اغراض پر مبنی ہے، سی پی آئی
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی کمیونسٹ پارٹی نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی طلباء یونین کے سابق صدر کنہیا کمار کے خلاف پولیس کی طرف سے تقریبا تین سال کے بعد فرد جرم داخل کئے جانے کی سخت مذمت کی اور اسے سیاسی اغراض پر مبنی قرار دیا ہے۔ سی پی آئی نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ کنہیا کمار کے خلاف ایک ہزار دن کے بعد فرد جرم داخل کرنا دراصل اس طلباء لیڈر کو جھوٹے الزام میں پھنسانا ہے اور انتخابات کے مدنظر یہ سب کیا گیا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ پولیس نے اپنے آقاؤں کے سیاسی مفادات کو پورا کرنے کے لئے یہ کارروائی کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت اپنے مفادات کی تکمیل کے لئے اس طرح اداروں کا ناجائز استعمال اور خلاف ورزی کررہی ہے۔ سی پی آئی کا کہنا ہے کہ عوام اس کھیل کو سمجھ گئے ہیں اور حکومت کی اس سازش کو ناکام کردیں گے۔
خبر کا کوڈ : 772954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش