0
Monday 24 Dec 2018 18:28

کسی تنظیم سے اتحاد کے بغیر پارلیمانی انتخاب لڑا جائیگا، راہل گاندھی

کسی تنظیم سے اتحاد کے بغیر پارلیمانی انتخاب لڑا جائیگا، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے بنگال کانگریس یونٹ کے لیڈروں سے پارٹی کی تنظیمی قوت کو مضبوط کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگلے پارلیمانی انتخابات میں بغیر کسی تنظیم سے اتحاد کے انتخابات لڑنے کی تیاری کریں۔ نئی دہلی میں ریاستی کانگریس کے صدر سومن مترا اور پارٹی امور کے انچارج گورو گگوئی سے ملاقات کے دوران کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے بنگال کانگریس سے متعلق کئی امور پر بات چیت کرتے ہوئے تنظیمی سطح پر پارٹی کو متحد کرنے اور گروپ بندی سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے۔

میٹنگ کے بعد سومن مترا نے کہا کہ راہل گاندھی نے ہمیں پارٹی کو مضبوط کرنے اور اپنے دم پر لوک سبھا انتخابات میں اترنے کی تیاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔ خیال رہے کہ بنگال میں لوک سبھا 42 سیٹیں ہیں جس میں سے کانگریس کے پاس 4 سیٹیں ہیں۔ سومن مترا کے مطابق کانگریس صدر نے بنگال میں جمہوریت اور سکیولرازم کو بچانے کے ساتھ بھارتی حکومت اور ریاستی حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی ہدایت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سومن مترا نے راہل گاندھی کو ممتا بنرجی کے طرز حکومت اور کانگریس کے تئیں ان کے جارحانہ رویہ سے آگاہ کرتے ہوئے ریاست میں بی جے پی کے بڑھتے ہوئے اثرات سے آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 768447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش