0
Wednesday 5 Feb 2025 00:22

مصر اور اردن کے سربراہان کا غزہ میں مکمل جنگبندی کے معاہدے پر زور

مصر اور اردن کے سربراہان کا غزہ میں مکمل جنگبندی کے معاہدے پر زور
اسلام ٹائمز۔ آج مصر کے صدارتی دفتر نے اعلان کیا کہ پریذیڈنٹ "عبد الفتاح السیسی" نے اُردن کے بادشاہ "عبدالله دوم" سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں نے خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے غزہ کی پٹی میں مکمل جنگ بندی کے اجراء اور اس پٹی میں بلا روک ٹوک تعمیر نو کے عمل کے نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل خطے میں قیام امن کی کنجی ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی کابینہ میں کافی تناؤ کے باوجود 19 جنوری 2025ء کو غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے پہلے فیز کا آغاز ہوا۔ اس فیز کے پہلے مرحلے میں 3 خواتین صیہونی فوجیوں کے بدلے متعدد فلسطینی بچوں اور خواتین کو رہائی ملی۔ اب تک پہلے فیز میں 4 بار قیدیوں کا تبادلہ ہو چکا ہے۔ طے یہ ہے کہ یہ معاہدہ تین مراحل میں نافذ اور مکمل ہو گا۔ یہاں یہ امر بھی قابل غور ہے کہ صیہونی فوج غزہ میں اپنے اعلان کردہ اہداف میں مکمل ناکامی اور 471 روز کی وحشیانہ قتل و غارت گری کے بعد مقاومت سے جنگ بندی کرنے پر مجبور ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 1188633
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش