اسلام ٹائمز۔ راہنما مسلم لیگ نون میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پیکا قانون لانے کا طریقہ کار غلط ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو 3 دفعہ مدت پوری نہیں کرنے دی گئی، کبھی عدلیہ کبھی مارشل لا کے ذریعے نکالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف آئینی حدود کے اندر اپنی جدوجہد کرتے تھے، اب تو ملک میں انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت بڑھتی جارہی ہے، حکومت کے پاس سادہ اکثریت بھی نہیں ہے۔ میاں جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا بانی پی ٹی آئی دور میں سب ایک پیج پر تھے، تحریک انصاف حکومت میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز نہیں تھی، آج بھی کہتا ہوں پیکا قانون لانے کا طریقہ کار غلط ہے۔