0
Tuesday 4 Feb 2025 22:33

جی بی میں ای لرننگ کو فروغ دینے کیلئے وفاق کے ساتھ معاہدہ

جی بی میں ای لرننگ کو فروغ دینے کیلئے وفاق کے ساتھ معاہدہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ مفاہمتی یادداشت میں طے پانے والے منصوبے کے مطابق، گلگت بلتستان کے سرکاری سکولوں میں اسمارٹ کلاس رومز قائم کر کے ای لرننگ اور مخلوط تعلیم (بلینڈڈ لرننگ) کو فروغ دیا جائے گا۔ قائم کیے جانے والے اسمارٹ کلاس رومز میں دی جانے والی تعلیم کو مؤثر بنانے کے لیے وفاقی وزارت تعلیم نے گلگت بلتستان کی صوبائی وزارت تعلیم کے نمائندہ ادارے کو تمام تر ڈیجیٹل تعلیمی مواد شیئر کیا ہے، جس میں انگریزی، اردو، عمومی معلومات، سماجی علوم، ریاضی، کمپیوٹر سائنس، اور پاکستان اسٹڈیز بطور مضامین شامل ہیں۔ وفاقی وزارت تعلیم نے پڑھنے اور سیکھنے کے عمل کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے کے جی سے گریڈ 12 تک کے طلباء کے لیے مثبت اور دماغی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے والی گیمز اور ویڈیوز بھی تیار کی ہیں، یہ اقدام گلگت بلتستان کے طلباء کو ملک بھر کے ہم عمر بچوں جیسے معیاری تعلیمی مواقع فراہم کر کے تعلیمی فرق کو ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 1188619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش