0
Wednesday 5 Feb 2025 02:37

یوم کشمیر پر بڑے شہروں میں ریجنل پاسپورٹ دفاتر کھلے رہیں گے

یوم کشمیر پر بڑے شہروں میں ریجنل پاسپورٹ دفاتر کھلے رہیں گے
اسلام ٹائمز۔ یوم کشمیر پر ملک کے بڑے شہروں میں ریجنل پاسپورٹ دفاتر کھلے رہیں گے۔ ترجمان امیگریشن ہیڈ کوارٹرز نے بتایا کہ لاہور، کراچی، اسلام آباد کے ریجنل پاسپورٹ دفاتر عوام کیلئے کھلے ہوں گے، ریجنل پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن لاہور اور عوامی مرکز کراچی کھلے ہوں گے۔ علاوہ ازیں اسلام آباد ریجنل پاسپورٹ آفس جی-10 بھی کھلا ہوگا، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1188659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش