0
Thursday 30 Jan 2025 11:59

نئی دلی، آغا سید روح اللہ کی میر واعظ سے ملاقات

نئی دلی، آغا سید روح اللہ کی میر واعظ سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ نیشنل کانفرنس (این سی) کے رکن بھارتی پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق سے نئی دلی میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال، سیاسی نظربندوں کی رہائی، بھارت میں مسلمانوں کی حالت زار اور دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے قریبی ذرائع کا بتانا ہے کہ مہدی نے میر واعظ سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر اور بھارت میں مسلمان کمیونٹی سے متعلق مسائل پر تبادلہ کیا۔ ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد وقت تک جاری رہی جس میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کی صورتحال، ریاستی حیثیت کی بحالی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی سمیت دیگر مسائل پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماﺅں نے وقف ترمیمی بل کے حوالے سے بھی بات کی۔ میر واعظ نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے رہنما نے ان سے ملاقات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ (مہدی) مجھ سے ملنے آئے تھے، وہ پارلیمنٹ کے اجلاس کے سلسلے میں دلی میں ہیں، یہ ایک شائستہ ملاقات تھی جو انہوں نے میرے میر واعظ ہونے کے طور پر مجھ سے کی۔ یاد رہے کہ میر واعظ عمر فاروق آج کل نئی دلی میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1187523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش