اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں 7 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عابدہ فرید کو ڈپٹی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر ساؤتھ پنجاب جبکہ محمد اوید ارشاد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ تعینات کر دیا گیا۔ اسی طرح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساہیوال اعتزاز اسلم کو ڈپٹی سیکرٹری لاء اینڈ پارلیمانی امور، کیپٹن ریٹائرڈ اسامہ مجید کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساہیوال اور ساریہ حیدر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میانوالی تعینات کردیا گیا۔ علاوہ ازیں خاور بشیر ڈپٹی سیکرٹری سکل ڈویلپمنٹ اور محمد شہاب عالم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چکوال تعینات کردیئے گئے، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔