0
Tuesday 4 Feb 2025 22:37

کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں، گورنر گلگت بلتستان

کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں، گورنر گلگت بلتستان
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کے عوام اور حکومت ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈے کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ گورنر گلگت بلتستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ سید مہدی شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام بھی کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر فورم پر ان کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1188620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش