0
Thursday 30 Jan 2025 10:57

ذوالفقار حمید کو آئی جی خیبر پختونخوا پولیس تعینات کردیا گیا

ذوالفقار حمید کو آئی جی خیبر پختونخوا پولیس تعینات کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کو تبدیل کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل، وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی بنایا گیا ہے جبکہ آئی جی خیبر پختونخوا پولیس اختر حیات کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اْن کی جگہ ذوالفقار حمید کو آئی جی خیبر پختونخوا پولیس تعینات کیا گیا ہے۔

ذوالفقار حمید پنجاب حکومت میں تعینات تھے، گریڈ 21 کے تینوں افسران کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان سے ہے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق نئے ڈی جی ایف آئی اے کیلئے عثمان انور کا نام سر فہرست ہے جبکہ آئی جی پنجاب کے لئے بلال کمیانہ کا نام ہارٹ فیورٹ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1187516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش