0
Thursday 30 Jan 2025 22:17

بلاول ہاؤس میں پانی ٹینکرز کے ذریعے آنا پیپلز پارٹی کیلئے باعث شرم ہے، مصطفیٰ کمال

بلاول ہاؤس میں پانی ٹینکرز کے ذریعے آنا پیپلز پارٹی کیلئے باعث شرم ہے، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینیر رہنما سید مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ بلاول بھڑو زرداری کی جانب سے کراچی کے کاروباری افراد کو بلوا کر دھمکی دی گئی ہے جس پر مقتدرہ کو نوٹس لینا چاہیئے، تاجر و صنعتکاروں نے آرمی چیف کے سامنے بھی اپنی تجاویز اور گذارشات رکھی تھیں جو کچھ لوگوں کو ناگوار گزریں، ایم کیو ایم ماضی کی طرح اب بھی اپنے کاروباری طبقے کے ساتھ کھڑی ہے۔ کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ اپنے لوگوں کی دادرسی کی ہے، ہمارا تاجر و صنعتکاروں سے خدمت کا رشتہ ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی کا بیان ہے کہ بلاول ہاؤس میں پانی ٹینکرز کے ذریعے آتا ہے یہ کارکردگی کیا باعث شرم نہیں؟ سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کا مطالبہ ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم ہی پاکستان کی بقاء و ترقی کی ضامن ہے، پیپلز پارٹی نے الفاظوں کو مزین کرکے دیہی اور شہری کوٹہ لگایا جو کہ دراصل سندھی مہاجر کوٹہ تھا۔
خبر کا کوڈ : 1187656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش