0
Thursday 30 Jan 2025 19:57

گستاخ امام زمانہ کیخلاف کل پورے گلگت بلتستان میں مظاہرے ہوں گے، انجمن امامیہ

گستاخ امام زمانہ کیخلاف کل پورے گلگت بلتستان میں مظاہرے ہوں گے، انجمن امامیہ
اسلام ٹائمز۔ استور میں تکفیری مولوی کی جانب سے امام زمانہ کی شان میں گستاخی کیخلاف کل پورے گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا گیا۔ جمعرات کے روز ہنگامی اجلاس زیر سرپرستی قائد ملت جعفر یہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں منعقد ہوا۔ جس میں علماء کرام، تمام زیلی انجمنوں کے صدور تمام ملی تنظیموں کے عہدیداران اور یوتھ کے زمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں حالیہ دنوں استور میں تکفیری مولوی عبد الرزاق کی جانب سے امام مہدی (عج) کی شان میں بدترین گستاخی کے خلاف شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اب تک عدم گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا اور یہ متفقہ فیصلہ ہوا کہ کل مورخہ 31 جنوری 2025ء بعد از نماز جمعه گستاخ امام مهدی عج کے خلاف گلگت بلتستان بھر میں احتجاجی مظاہرے منعقد ہونگے۔ مرکزی احتجاجی ریلی گلگت جامع مسجد سے شروع ہو کر خزانہ روڈ میں جلسے کا شکل اختیار کرے گی۔ جہاں پر علماء کرام خطاب میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 1187641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش