0
Thursday 30 Jan 2025 22:07

جمہوریت کا چیمپئین بننے والی جماعت نے جمہوریت کا گلہ گھونٹا، حافظ حمداللہ

جمہوریت کا چیمپئین بننے والی جماعت نے جمہوریت کا گلہ گھونٹا، حافظ حمداللہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنماء حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ بڑی سیاسی پارٹیاں اپوزیشن میں جمہوریت کی چیمپئن ہوتی ہیں، لیکن اقتدار میں آتے ہیں تو جمہوریت کا اپنے ہاتھ سے گلا کاٹتی ہیں۔ حکومت نے متنازع پیکا ایکٹ پر اپوزیشن، سیاسی جماعتوں اور صحافیوں کو اعتماد میں نہیں لیا، نہ ان سے مشاورت کی گئی۔ صدر نے عجلت میں متنازع بل پر دستخط کئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اصول کی بات ہے کہ پارلیمان سے قانون سازی کر رہے ہیں تو صحافی و میڈیا تنظمیوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات تو کریں۔ پورے ملک میں صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں۔ بین الاقوامی تنظیموں نے بھی اس متنازع قانون کی مخالفت کی ہے، تو صدر نے متنازع قانون پر دستخط کیوں کئے؟

حافظ حمداللہ نے کہا کہ بڑی سیاسی پارٹیاں اپوزیشن میں جمہوریت کی چیمپئن ہوتی ہیں، لیکن اقتدار میں آتے ہیں تو جمہوریت کا اپنے ہاتھ سے گلا گھونٹا ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متنازع بل پر اتنی جلد بازی میں قانون سازی کی گئی، پہلے دونوں ایوانوں میں مشاورت کرنی چاہئے تھی۔ بل کی منظوری سے قبل متعلقہ صحافی تنظیموں سے بھی مشاورت ہونی چاہئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایک بڑی سیاسی جماعت کہتی ہے کہ ہم نے جمہوریت کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں، جمہوریت کا تقاضا ہے کہ جمہور کو اعتماد میں لیا جائے۔ لیکن صدر مملکت نے متنازع بل پر دستخط کرکے ثابت کیا کہ اصل چیز اقتدار ہے، جمہوریت نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 1187651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش