0
Thursday 30 Jan 2025 21:42

وقف ترمیمی بل پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے پارلیمنٹ اسپیکر کو رپورٹ پیش کی

وقف ترمیمی بل پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے پارلیمنٹ اسپیکر کو رپورٹ پیش کی
اسلام ٹائمز۔ وقف ترمیمی بل 2024 پر پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی (جے پی سی ) کے چیئرپرسن جگدمبیکا پال نے بجٹ اجلاس سے عین قبل آج کمیٹی کی رپورٹ کا مسودہ پارلیمنٹ کے اسپیکر اوم برلا کو پیش کیا۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے خطاب کے ساتھ کل سے بجٹ اجلاس شروع ہوگا اور دو مرحلوں میں 4 اپریل تک جاری رہے گا۔ وقف ایکٹ میں ترمیم سے متعلق بل کو نظرثانی کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پارلیمانی رکن جگدمبیکا پال کی سربراہی میں تشکیل دی گئی جے پی سی کے حوالے کیا گیا تھا۔ کمیٹی کے اجلاس ہنگامہ خیز رہے۔ زیادہ تر اپوزیشن جماعتوں نے بل کی کئی تجاویز پر اعتراضات درج کرائے ہیں لیکن کمیٹی کی رپورٹ کو اکثریت کی بنیاد پر منظور کر لیا گیا ہے۔ حکومت وقف (ترمیمی) بل کو اس بجٹ سیشن میں بحث کے بعد پاس کروا سکتی ہے۔

کمیٹی کے رکن اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر نشی کانت دوبے نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ بل غریب مسلم خواتین، یتیم بچوں کو حقوق دے گا اور ووٹ بینک کی سیاست کرنے والی جماعتوں کی دکانیں بند ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کمیٹی کو ملک بھر سے 1.5 کروڑ میمورنڈم موصول ہوئے ہیں۔ کمیٹی نے 38 میٹنگیں کیں اور ایک مناسب رپورٹ تیار کی جس میں حکومت کی طرف سے طلب کی گئی ترامیم کے ساتھ کمیٹی کے اراکین نے 14 نئی ترامیم کی سفارش کی۔ اسی طرح جے پی سی نے مرکزی قانون میں ایک اور ترمیم کی تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی آئینی تاریخ میں شاید ہی کسی اور مشترکہ کمیٹی نے اتنا کام کیا ہو جتنا اس مشترکہ کمیٹی نے کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1187640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش