0
Friday 24 Jan 2025 12:48

اسرائیل کو مطلوب نوجوانوں کی تلاش کیلئے عباس ملیشیا بھی میدان میں آگئی

اسرائیل کو مطلوب نوجوانوں کی تلاش کیلئے عباس ملیشیا بھی میدان میں آگئی
اسلام ٹائمز۔ عباس ملیشیا صیہونی فوج کی وفادار بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی وفادار سیکورٹی سروسز نے جنین بٹالین کے متعدد مزاحمت کاروں کو گرفتار کیا۔ ان کارکنوں کو اسرائیلی فوج بھی تلاش کر رہی ہے۔ دوسری طرف عباس ملیشیا نے گرفتار فلسطینی شہریوں پر تشدد کیا اور ان کے ساتھ منظم بدسلوکی کی گئی۔ عباس ملیشیا کی سکیورٹی فورسز کی طرف سے شائع کی گئی تصاویر میں مزاحمتی کارکنوں کو گرفتاری کے بعد دکھایا گیا ہے، ان کے جسموں پر مار پیٹ اور تشدد کے نشانات ہیں، جب کہ ان کے کپڑے بھی اتار کر انہیں برہنہ کر دیا گیا ہے۔ جنین بٹالین نے کہا کہ اتھارٹی کی ملیشیا نے قابض افواج کے ساتھ اپنا مشترکہ مشن جاری رکتھے ہوئے مزاحمت کاروں کا تعاقب کیا۔ عباس ملیشیا نے جنین میں ایک گھر پر بھی چھاپہ مارا، شہر کے جنوب میں واقع گاؤں مثلث الشہدا میں ایک چوکی قائم کی، اور ایک رہائشی عمارت کے دروازے توڑ دیے، اس پر دھاوا بول دیا اور مزاحمت کاروں کی تلاش شروع کی۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی فورسز نے جنین کے دیہات میں اپنی موجودگی بڑھا دی ہے اور شہریوں کی گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے قابض فوج کو مطلوب افراد کا تعاقب کیا ہے۔ جنین بٹالین کے زیر حراست افراد میں محمد الحسری، صہیب الحسن اور سمر مراد شامل ہیں۔ جنین میں اسرائیلی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے، پی اے فورسز نے شہر میں مزاحمتی جنگجوؤں اور جوانوں کا تعاقب تیز کر دیا ہے، اور 30 ​​سے ​​زائد نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی شناخت مصعب الدمج، أحمد أبو عميرة، واثق أسامة اغبارية، يوسف درويش، محمود أبو نحل، فادي وهدان، ريان الصفوري، محمود الالوب، جعفر عرعراوي، عمر حماد، محمود النبهان، حسان البدي، سعيد عود، قيس جبارين، احمد جعايصة، أحمد السعدي، محمود الدبعي، محمد ابو عميرة، احمد أبو سرايا، محمد أبو طبيخ، محمد سوقية، إبراهيم أبو عزيز، طارق البلو ، عدي جعايصة، محمود العامر، جهاد طالب، اور صهيب تركمان کے ناموں سے کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1186239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش