0
Wednesday 22 Jan 2025 15:42

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف قوانین مزید سخت کر دیئے گئے

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف قوانین مزید سخت کر دیئے گئے
اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر ادھم مچانے والے ہو جائیں ہوشیار، وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنیوالوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ وفاقی حکومت نے پیکا قانون مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے پیکا قانون کے قواعد و ضوابط میں بھی تبدیلی کر دی ہے۔ وزارت قانون نے پیکا قانون میں تبدیلی کیلئے ترمیم کے ڈرافٹ پر رائے دیدی ہے۔ پیکا ایکٹ میں ترمیم کی وفاقی کابینہ منظوری دے گی۔ پیکا ایکٹ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے لیکر وزارت داخلہ کے حوالے کر دیا گیا۔ پیکا ایکٹ میں ترمیم وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ وزیر داخلہ کی عدم موجودگی میں وزیر قانون و پارلیمانی امور ترمیم پیش کریں گے۔ پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری کے بعد حکومتی ادارے ایکشن میں آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1185877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش