0
Saturday 18 Jan 2025 19:55

2 ہزار داعشیوں کی شام سے عراق منتقلی کیلئے امریکی اتحاد و عراقی حکومت کے درمیان مذاکرات

2 ہزار داعشیوں کی شام سے عراق منتقلی کیلئے امریکی اتحاد و عراقی حکومت کے درمیان مذاکرات
اسلام ٹائمز۔ عراق کے ایک اعلی سکیورٹی اہلکار نے اعلان کیا ہے کہ داعش کے ساتھ تعلق رکھنے والے عراقی شہریوں کی ملک منتقلی کے لئے داعش کے خلاف نام نہاد امریکی اتحاد اور عراقی حکومت کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس امریکی منصوبے میں شام کے شمالی حصوں پر قابض امریکی حمایت یافتہ کرد ملیشیا (Syrian Democratic Forces-SDF) کے زیر حراست موجود داعش کے تقریباً 2 ہزار عراقی دہشتگردوں کو عراق کے صوبے نینوا میں قائم الجدعہ کیمپ میں منتقل کرنا شامل ہے۔ عراقی اعلی سکیورٹی اہلکار نے اپنا نام ظاہر کئے بغیر میڈیا کو بتایا کہ اس امریکی منصوبے میں شام کے الہول نامی کیمپ سے ماہانہ 900 جبکہ الروج نامی کیمپ سے ماہانہ 260 داعشی خاندانوں کی عراق منتقلی بھی شامل ہے۔

روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق مذکورہ سکیورٹی اہلکار کا کہنا تھا کہ داعش کے خلاف نام نہاد جنگ کے امریکی اتحاد کی جانب سے یہ اقدام مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اٹھایا جا رہا ہے جس کا مقصد "سکیورٹی کو مضبوط بنانا اور زیر حراست و تنازعات کے علاقوں سے واپس آنے والے افراد کا انتظام و انصرام" ہے۔ قبل ازیں امریکی سینٹرل کمانڈ (سنٹکام) کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا نے الہول و الروج نامی داعشی کیمپوں کا دورہ بھی کیا تھا جہاں داعش کے ساتھ منسلک 40 ہزار سے زائد افراد موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1185091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش