0
Friday 18 Oct 2024 22:37

پی ٹی آئی کراچی کا عمران خان کی رہائی کیلئے احتجاج، شیلنگ اور لاٹھی چارج، متعدد رہنما گرفتار

پی ٹی آئی کراچی کا عمران خان کی رہائی کیلئے احتجاج، شیلنگ اور لاٹھی چارج، متعدد رہنما گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کی کال پر بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی، عدلیہ کی آزادی کے لئے اور آئین میں آمرانہ ترمیم کے خلاف ایمپریس مارکیٹ صدر کراچی میں پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، کراچی ڈویزن کے جنرل سیکریٹری ارسلان خالد، سینیئر نائب صدر فہیم خان، جعفر الحسن، شجاعت علی ایڈووکیٹ، پی ٹی آئی سندھ کی رہنما صیم خان، فوزیہ صدیقی، پی ٹی آئی وومن ونگ رہنما سرینا خان، فضا ذیشان، آئی ایل ایف کراچی کے صدر ایڈووکیٹ ظہور محسود، ایڈووکیٹ منظور بھٹہ سمیت دیگر عہیداران سمیت سینکڑوں کی تعداد میں کارکناں، وکلاء، خواتین سمیت دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پولیس پرامن مظاہرین کو بلاجواز تشدد کا نشانہ بنایا بدترین شیلنگ کی گئی جس سے سینکڑوں خواتین سمیت کارکناں بے ہوش ہوئے۔ پولیس کارکنوں پر لاٹھی چارج  شیلنگ کرتے ہوئے ایم پی اے ریحان بندوکڑا پی ٹی آئی منارٹی کراچی کے صدر سلیمان کنول، یوتھ رہنما معراج شاہ، سمیت 20 سے زائد رہنما گرفتار کرلئے۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پر امن احتجاج تھا پولیس نے کارکنوں پر بدترین شیلنگ کی ہے، ہماری خواتین پر تشدد کیا گیا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کپتان کی رہائی، عدلیہ کی بالادستی کے لئے ہمارا احتجاج ہے، ہم نکلیں گے تو کپتان نکلے گا، ہم سلام پیش کرتے ہیں کارکنوں کو جن کے حوصلے جوان ہیں، بدترین شیلنگ کے باوجود بڑی تعداد میں پر امن احتجاج میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی، عدلیہ کی بالادستی کے لئے اور غیر آئینی آئین میں کی جانے والی ترمیم کے خلاف یہ احتجاج جاری رہے گا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کیا زمانہ آگیا ہے کہ جب ہم بات کرتے تھے میڈیا کے لوگوز ہمارے سامنے ہوتے تھے، اب ہمارے پاس شیل ہیں ان کے ساتھ بات کرتے ہیں میڈیا پر بند قدغن مارا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1167236
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش