QR CodeQR Code

یحی سنوار کی شہادت اسرائیلی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، انجینئر سخاوت علی سیال 

18 Oct 2024 23:56

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما کا کہنا تھا کہ شہید اسماعیل ہانیہ، شہید قاسم سلیمانی، شہید عباس موسوی، شہید سید حسن نصراللہ اور اب یحی سنوار لیکن یہ مقاومتی بلاک آگے بڑھے گا، شہادت یحی سنوار کی دلی خواہش تھی جس کا اظہار وہ کئی مرتبہ کر چکے تھے، طوفان الاقصی اسرائیل کی نابودی اور بیت المقدس کی آزادی پر مکمل ہوگا۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا ہے کہ حماس کے سربراہ یحی سنوار بھی منزل شہادت پر فائز ہوگئے، لیکن اُنہوں نے آخری دم تک بیت المقدس کی آزادی کے لیے جدوجہد کی، دشمن ساٹھ سالہ یحی سنوار سے شدید ترین خائف تھا، لیکن شہادتوں کا سلسہ مزاحمت کو روک نہیں سکتا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ شہید اسماعیل ہانیہ، شہید قاسم سلیمانی، شہید عباس موسوی، شہید سید حسن نصراللہ اور اب یحی سنوار لیکن یہ مقاومتی بلاک آگے بڑھے گا، شہادت یحی سنوار کی دلی خواہش تھی جس کا اظہار وہ کئی مرتبہ کر چکے ہیں، یحی سنوار کی شہادت اسرائیلی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، طوفان الاقصی اسرائیل کی نابودی اور بیت المقدس کی آزادی پر مکمل ہوگا۔ 
 


خبر کا کوڈ: 1167254

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167254/یحی-سنوار-کی-شہادت-اسرائیلی-تابوت-میں-آخری-کیل-ثابت-ہوگا-انجینئر-سخاوت-علی-سیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com