0
Friday 18 Oct 2024 20:35

لاہور، علامہ شبیر میثیمی کی علامہ محمد حسین اکبر سے ملاقات

لاہور، علامہ شبیر میثیمی کی علامہ محمد حسین اکبر سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی لاہور پہنچ گئے۔ ادارہ منہاج الحسینؑ لاہور میں علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر (سابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان) سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نصاب تعلیم کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا، جبکہ دیگر قومی اور ملی امور پر بھی تفصیلی غور و خوص ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ معاشرتی اصلاح اور قومی ترقی کے لیے تعلیمی نظام کی بہتری اور دینی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ نوجوان نسل فکری اور اخلاقی بنیادوں پر مضبوط ہو اور ملک کو درپیش چیلنجز کا سامنا کر سکے۔ اس موقع پر مولانا مصطفیٰ نیئر اور مولانا امداد علی گھلو بھی موجود تھے۔

 
خبر کا کوڈ : 1167217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش