0
Friday 18 Oct 2024 22:21

بلوچستان، پی ٹی آئی کیجانب سے احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے

بلوچستان، پی ٹی آئی کیجانب سے احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی رہائی، اسلام آباد میں پارلیمانی اراکین کے گھروں پر چھاپے اور مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی جانب سے صوبے کے متعدد شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ریلی کی قیادت پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر داؤد شاہ کاکڑ نے کی، جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء غلام نبی مری اور پی ٹی آئی کے کارکنان ریلی میں شریک ہوئے۔ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی مظاہرے میں تبدیل ہوئی۔ جس سے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پارٹی رہنماؤں کو بے بنیاد کیسز میں بند کیا گیا ہے، انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ حکومت خود غیر آئینی طریقے سے آئی ہے، تاہم آئینی ترمیم کی کوشش کر رہی ہے۔ پاکستان کے مسائل کا حل آئین کی بحالی ہے۔ شہریوں سے ان کے بنیادی حقوق چھینے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے موجودہ حکومت اور اس کی آئینی ترمیم دونوں کو مسترد کر دیا ہے۔ مظاہرین نے اسلام آباد میں بی این پی کی خاتون سینیٹر نسیمہ احسان کی رہائش گاہ پر چھاپے اور ان کے بیٹے کی مبینہ اغواء کاری کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اراکین اسمبلی پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ فارم 47 کی حکومت کی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیں۔
خبر کا کوڈ : 1167233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش