QR CodeQR Code

حکومت فلسطین میں نسل کشی بند کرانے میں عالمی سطح پر کردار ادا کرے، سیو غزہ تحریک

3 Oct 2024 10:24

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیو غزہ تحریک کے رہنماء نے کہا کہ تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں، ہمیں ایک دوسرے کے دکھ درد کو سمجھنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ سیو غزہ سول سوسائٹی تحریک کے رہنماء محمد رمضان نے کہا ہے کہ فلسطین میں ہونے والی نسل کشی کے خلاف متحد ہوکر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت فلسطین میں نسل کشی بند کرانے کیلئے عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کرے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سفیان، رحیم بخش و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیوغزہ کمپئن گزشتہ سال نومبر میں شروع ہوئی۔ ایک سال کے دوران اس کا دائرہ ملک کے کئی چھوٹے بڑے شہروں میں پھیل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ القدس ہمیں پکار رہا ہے۔ تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں، ہمیں ایک دوسرے کے دکھ درد کو سمجھنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1164063

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1164063/حکومت-فلسطین-میں-نسل-کشی-بند-کرانے-عالمی-سطح-پر-کردار-ادا-کرے-سیو-غزہ-تحریک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com