0
Wednesday 2 Oct 2024 16:49

پی ٹی آئی کوئٹہ کے رہنماؤں کا حسن نصراللہ کی شہادت پر اظہار تعزیت

پی ٹی آئی کوئٹہ کے رہنماؤں کا حسن نصراللہ کی شہادت پر اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماؤں نے مقاومتی تنظیم کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک نے اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند نہیں کی۔ اپنے جاری کردہ بیان میں پی ٹی آئی رہنماء محمد رحیم کاکڑ و دیگر نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ بھی اسرائیلی بمباری سے شہید ہوگئے، مگر افسوس پاکستان سمیت کسی اسلامی ملک نے اسلامی مظالم کے خلاف عالمی سطح پر موثر آواز نہیں اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم صرف امریکی صدر کے ساتھ فوٹو سیشن تک محدود رہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1163903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش