0
Wednesday 2 Oct 2024 18:46

پشاور بی آر ٹی کے کرایوں میں اضافے کا اعلان

پشاور بی آر ٹی کے کرایوں میں اضافے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پشاور بی آر ٹی کے ایکسپریس روٹس کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا۔ خیبر پختونخوا اربن موبلیٹی اتھارٹی کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق مکسڈ ٹریفک روڈ پر چلنے والی ایکسپریس سروس کا کرایہ فلیٹ 55 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق کرائے میں اضافہ طویل فاصلے کے مسافروں کو بہتر سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، آغاز سے ہی ایکسپریس سروس کا مقصد طویل فاصلے کے مسافروں کو آرام دہ سفر فراہم کرنا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق موجودہ صورتحال میں 2-3 اسٹاپس کا فاصلہ طے کرنے والے مسافر بھی ایکسپریس روٹس استعمال کر رہے ہیں، جس کیوجہ سے لمبے سفر والے مسافروں کو بس میں جگہ نہیں ملتی، اس رجحان کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے ایکسپریس روٹس کا کرایہ بڑھایا گیا ہے۔ اس اقدام سے طویل فاصلے تک سفر کرنے والے مسافروں پر کرائے کا اثر معمولی ہو گا، جبکہ کم فاصلے والے مسافر زیادہ موزوں روٹس کا استعمال کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1163932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش