QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کوئٹہ کے رہنماؤں کا حسن نصراللہ کی شہادت پر اظہار تعزیت

2 Oct 2024 16:49

اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنماء رحیم کاکڑ نے حزب اللہ کے سربراہ علامہ سید حسن نصراللہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماؤں نے مقاومتی تنظیم کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک نے اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند نہیں کی۔ اپنے جاری کردہ بیان میں پی ٹی آئی رہنماء محمد رحیم کاکڑ و دیگر نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ بھی اسرائیلی بمباری سے شہید ہوگئے، مگر افسوس پاکستان سمیت کسی اسلامی ملک نے اسلامی مظالم کے خلاف عالمی سطح پر موثر آواز نہیں اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم صرف امریکی صدر کے ساتھ فوٹو سیشن تک محدود رہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1163903

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1163903/پی-ٹی-آئی-کوئٹہ-کے-رہنماؤں-کا-حسن-نصراللہ-کی-شہادت-پر-اظہار-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com