0
Wednesday 2 Oct 2024 16:12

ہمارے ہاں اپ ڈاؤن نہیں بس ڈاؤن ہی ڈاؤن ہے، گورنر سندھ

ہمارے ہاں اپ ڈاؤن نہیں بس ڈاؤن ہی ڈاؤن ہے، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں اپ ڈاؤن نہیں بس ڈاؤن ہی ڈاؤن ہے۔ کراچی میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایک دو ارب ڈالرز کیلئے سعودی عرب اور دیگر کے سامنے کہتے ہیں بتائیں کیا کرنا ہے؟ انہوں نے کہا کہ 4 ارب ڈالرز کے چاول ایکسپورٹرز کی کوئی اہمیت نہیں، چاول کے کام کو صنعت کا درجہ دیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں کوٹہ سسٹم سے متعلق کئی بار سوال کے باوجود گورنر سندھ نے جواب دینے سے گریز کیا۔ انہوں نے کہا کہ بل آئے گا تو دیکھیں گے، میں ساری پارٹیوں کا گورنر اور وفاق کا نمائندہ ہوں۔
خبر کا کوڈ : 1163899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش