0
Wednesday 2 Oct 2024 16:58

امریکہ کی منافقت سب پر آشکار ہو چکی ہے، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ

امریکہ کی منافقت سب پر آشکار ہو چکی ہے، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملہ اسماعیل ھنیہ، غزہ اور لبنان کے شہداء اور سید حسن نصراللہ کی شہادتوں کا جواب ہے۔ اسرائیل کے جرائم کی سزا یہی ختم نہیں ہوتی، بلکہ قابض رژیم کا خاتمہ اور فلسطینیوں کو انکی سرزمین واپس کرنے سے ہی انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں ایران کی جانب سے اسرائیل پر مزائل حملوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو ہر ظلم کا جواب دینا ہوگا۔ جس کی جانب سے غزہ کے مظلوم عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ گرائے گئے، لبنان کی سرزمین پر حملہ کرتے ہوئے مقاومتی رہنماء سید حسن نصراللہ کو نشانہ بنایا گیا۔ ایران نے اسرائیل کو چند حملوں کا جواب دے دیا۔ عالم اسلام کا رہنماء ہونے کا دعویٰ کرنے والے ممالک بھی ہمت کریں، اور اسرائیل کا راستہ روکے۔

انکا کہنا تھا کہ ہزاروں مسلمان بے گناہ مسلمانوں  شہید ہو گئے ہیں، لاکھوں کی تعداد میں زخمی ہیں، جبکہ مسلم حکمرانوں کو توفیق نہیں مل رہی کہ اسرائیل کے حملوں کا جواب دے سکے۔ علامہ علی حسنین نے کہا کہ ہمسایہ اسلامی ملک نے حسن نصراللہ، اسماعیل ھنیہ اور غزہ و لبنان کے عوام کی شہادت کے بدلے میں یہ حملہ کیا ہے۔ امریکہ اپنی منافقانہ پالیسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ ظاہر کررہا ہے کہ ابتدائی حملہ ایران نے کیا، حالانکہ اسرائیل مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور امریکہ کی سرپرستی میں ہی کر رہا ہے۔ امریکہ کی منافقت عالم اسلام پر آشکار ہو چکی ہے۔ دنیا کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے مختلف مسلم ممالک پر حملہ کرتے ہوئے مسلمانوں کے حقوق پامال کئے، اور ہر ظلم و ستم میں اسرائیل کا ساتھ دیا۔ عوام امریکہ کی شیطانی پالیسیوں اور اسلام دشمنی کو سمجھے۔ فلسطین کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم میں امریکہ بھی شریک ہے۔
خبر کا کوڈ : 1163905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش