0
Monday 30 Sep 2024 16:27

سید الشہدائے مقاومت کی شہادت

سید الشہدائے مقاومت کی شہادت
تحریر: ابو ناصر قلندری

سید شہدائے مقاومت آخرکار عالمی کفر، شرک کے علمبردار، تاریخ بشریت کے خونخوار، جلاد، قصاب، فرعونی سامراج امریکہ اور اسرائیل نے بڑی بے شرمی، بے غیرتی کے ساتھ عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار، مجاہد کبیر، عمار زمان، مختار زمان، مالک اشتر زمان، سید مقاومت، سید حسن نصراللہ کو شہید کردیا اور راہ قدس کے مجاہدین کے دلوں کو داغدار کر دیا اور پوری دنیا میں بسنے والے سید بزرگوار کے عاشقوں کو ماتم دار بنا دیا۔ البتہ یہ خود اسرائیل اور امریکہ کے لیے کھودی ہوٸی قبریں ثابت ہوں گی، چونکہ پوری دنیا کے حق پرست ان حالات کو دقت سے دیکھ رہے ہیں اور ان سب کے دلوں میں امریکہ اور اسرائیل خبیث کے لیے نا ختم ہونے والی نفرت پیدا ہوگٸی ہے اور اس لگائی ہوئی آگ میں خود امریکہ اور اسرائیل جل جائیں گے۔

امریکہ اور اس کے پالے ہوئے کتے قہر خداوندی سے نہیں بچیں گے، اس کا نتیجہ تمہاری مکمل نابودی پر منتج ہوگا۔ خدا کے فضل و کرم سے سید بزرگوار نے اپنی حیات طیبہ میں امریکہ اور اسرائیل کو دنیا کے سامنے کافی رسوا اور ذلیل کیا تھا۔ ہمیں امید ہے کہ آپ کی شہادت کے بعد بھی آپ کی روح مقدس ان کے منحوس چہروں سے مکر و مکاری کے تمام حلیے بے نقاب کرے گی۔ آپ نے تو عزت، شرف اور سربلندی کے ساتھ شہادت پائی، یقیناً حزب اللہی جوان اور آنے والے مجاہدیں آپ کے خون کا بدلہ اسرائیل کی نابودی کی شکل میں لیں گے، ان شاء اللہ۔ رہبر انقلاب کے پرچم تلے آخر تک یہ جنگ تمہاری نابودی تک جاری رہے گی اور جو آگ اسرائیل اور امریکہ نے جلائی ہے، اسی میں وہ خود ہی خاکستر ہو جائیں گے۔ اسی طرح قدس شریف آزاد ہوگا۔

یہ بات ہمارے ایمان کا حصہ ہے، یہ ہمارا اعتقاد ہے کہ جس طرح میدان کربلا میں امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب و انصار کو تین دن کے بھوکے پیاسے شہید کیا گیا اور خاندان عصمت و طہارت کو اسیر کرکے کوفہ و شام لے جایا گیا، مگر ڈیڑھ سال کے اندر یزید و یزیدیت کے بساط جمع ہوگئی اور تاریخ سے محو ہوگئی، اسی طرح ان شاء اللہ جلد از جلد دنیا کے نقشہ سے امریکہ اور اسرائیل خبیث کے نحس وجود ختم ہو جائیں گے۔ جب فرعون و فرعونیت نہ بچے تو تم قہر خداوندی سے کہاں بچ کے پاٶ گے۔؟ اگر سید بزرگوار زندہ رہتے تو یہ تمہاری آخری جنگ ثابت ہوتی، البتہ حزب اللہ کی عظیم طاقت بہ حول و قوت الہی رہبر فرزانہ کی عظیم رہنمائی میں شہید کے خون کے بدلہ لیتے ہوئے تمہاری نابودی اور قدس شریف کو آزاد کرائے گی۔

گرچہ سید بزرگوار معجزہ قرن تھے، تاہم ان کی پاک روح مجاہدین کی رہنمائی کرتی رہے گی۔ جس طرح وہ اپنی حیات طیبہ میں رہنمائی فرماتے تھے۔ ہم اس عظیم سانحہ کو حضرت بقیہ اللہ اعظم امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ کے محضر میں، رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای، حضرت آیت اللہ عظمی سیستانی، حزب اللہ لبنان، حماس، جھاد اسلامی، انصاراللہ یمن، حشد الشعبی اور دنیا میں بسنے والے تمام عاشقوں کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں اور سید شہدائے مقاومت سید حسن نصراللہ اور تمام شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعاگو ہیں۔ الا لعنت اللہ علی القوم الظالمین
خبر کا کوڈ : 1163491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش