0
Wednesday 2 Oct 2024 16:26
ڈسپلن کی خلاف ورزی پر اعلیٰ قیادت کا ایکشن

جے یو آئی (ف) کے 15 ارکان کو پارٹی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا

جے یو آئی (ف) کے 15 ارکان کو پارٹی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام(ف) لاہور کی تنظیم میں اختلافات کا معاملہ، جمعیت علماء اسلام کے نومنتخب امیر مولانا محب النبی نے پندرہ معطل کیے گئے پارٹی رہنماوں اور کارکنان کی پارٹی سرگرمیوں میں شرکت کا نوٹس لے لیا۔ جمعیت علماء اسلام کے نومنتخب امیر مولانا محب النبی نے پندرہ معطل کیے گئے پارٹی رہنماوں اور کارکنان کی پارٹی سرگرمیوں میں شرکت سے روک دیا۔ امیر لاہور نے باقاعدہ طور پر امیر جماعت مولانا فضل الرحمن کو معطل کیے گئے اراکین کی پارٹی سرگرمیوں میں بنا دعوت کے شرکت سے آگاہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی جانب سے ان معطل اراکین کو پارٹی کے کسی بھی اجلاس میں شرکت کو روکنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ان پندرہ اراکین کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا تھا اور لاہور کے انٹرا پارٹی الیکشن کے دوران الیکشن کمشنر جے یو آئی پنجاب نے ان 15 اراکین کو جے یو آئی سے 5 سال کیلئے معطل کیا تھا۔ معطل کیے جانیوالے اراکین میں سابق امیر لاہور بلال احمد میر، حافظ فہیم الدین، سلیم اللہ قادری، افضل خان، بلال درانی، مفتی عبدالحفیظ، ندیم چودھری، عرفان حیدر و دیگر شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1163902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش