0
Monday 30 Sep 2024 20:30

سید حسن نصراللہ کی شہادت، سکردو میں تاریخی احتجاج کی ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیں
رپورٹ: لیاقت علی انجم
 
سردار مقاومت سید حسن نصراللہ کی شہادت کیخلاف سکردو میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور ظالم و جابر صیہونی ریاست کیخلاف اپنے بھرپور غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے شہید حسن نصراللہ کی راہ پر گامزن رہنے اور ان کے مشن کے ساتھ منسلک رہنے کا عزم و ارادے کا اظہار کیا۔ سکردو میں احتجاج کی کال مرکزی انجمن امامیہ کی جانب سے دی گئی تھی۔ سید حسن نصراللہ کی شہادت پر گلگت بلتستان میں تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے جبکہ اتوار کے روز بلتستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہرتال بھی کی گئی۔ احتجاجی ریلی سے قبل مرکزی جامع مسجد سکردو میں قرآن خوانی اور تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا، جس میں شرکت کیلئے سکردو کے مختلف علاقوں سے لوگ ریلیوں کی شکل میں آئے۔

نماز ظہرین کے بعد مرکزی جامع مسجد سے یادگار شہداء تک ریلی نکالی گئی، جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ یادگار شہدا پر ہزاروں کا مجمع جمع ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شہید حسن نصراللہ کیساتھ مکمل عہد و پیمان کیا اور کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں حزب اللہ اور سید حسن نصراللہ کی راہ پر چلنے سے روک نہیں سکتی۔ ہم ہر صورت شہید مقاومت کے مشن کو اپنے لیے مشعل راہ بنائیں گے۔ جلسے کے دوران عوام لبیک یاحسین، لبیک یا نصراللہ اور لبیک خامنہ ائ کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔ یادگار شہدا پر احتجاجی جلسے کے دوران مرکزی انجمن امامیہ کے صدر سید باقر الحسینی نے گلگت بلتستان میں تمام اسرائیلی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان بھی کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1163523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش