QR CodeQR Code

ہمارے ہاں اپ ڈاؤن نہیں بس ڈاؤن ہی ڈاؤن ہے، گورنر سندھ

2 Oct 2024 16:12

کوٹہ سسٹم سے متعلق کئی بار سوال کے باوجود گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جواب دینے سے گریز کیا۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں اپ ڈاؤن نہیں بس ڈاؤن ہی ڈاؤن ہے۔ کراچی میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایک دو ارب ڈالرز کیلئے سعودی عرب اور دیگر کے سامنے کہتے ہیں بتائیں کیا کرنا ہے؟ انہوں نے کہا کہ 4 ارب ڈالرز کے چاول ایکسپورٹرز کی کوئی اہمیت نہیں، چاول کے کام کو صنعت کا درجہ دیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں کوٹہ سسٹم سے متعلق کئی بار سوال کے باوجود گورنر سندھ نے جواب دینے سے گریز کیا۔ انہوں نے کہا کہ بل آئے گا تو دیکھیں گے، میں ساری پارٹیوں کا گورنر اور وفاق کا نمائندہ ہوں۔


خبر کا کوڈ: 1163899

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1163899/ہمارے-ہاں-اپ-ڈاؤن-نہیں-بس-ہی-ہے-گورنر-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com