0
Wednesday 2 Oct 2024 12:03

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف نے پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاج کی کال دی، پنجاب حکومت نے صوبے کے مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔ ہر شہری کو آئین پاکستان احتجاج کرنے کا حق دیتا ہے، پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پنجاب میں دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور کیس کو فوری سننے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1163864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش