QR CodeQR Code

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

2 Oct 2024 12:03

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف نے پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاج کی کال دی، پنجاب حکومت نے صوبے کے مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔ ہر شہری کو آئین پاکستان احتجاج کرنے کا حق دیتا ہے، پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف نے پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاج کی کال دی، پنجاب حکومت نے صوبے کے مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔ ہر شہری کو آئین پاکستان احتجاج کرنے کا حق دیتا ہے، پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پنجاب میں دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور کیس کو فوری سننے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1163864

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1163864/پنجاب-میں-دفعہ-144-نافذ-کرنے-کا-اقدام-لاہور-ہائیکورٹ-چیلنج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com