0
Monday 23 Sep 2024 18:45

پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے 80 فیصد کیسز حل کرلئے، کراچی پولیس چیف

پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے 80 فیصد کیسز حل کرلئے، کراچی پولیس چیف
اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ کراچی میں 2 ماہ میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے 80 فیصد کیسز حل کرلئے گئے۔ کراچی پولیس چیف جاؤید عالم اوڈھو نے ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی ایسٹ، ویسٹ اور ایس ایس پی کیماڑی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو کراچی میں ٹارگٹ کیا جارہا ہے، پولیس پر حملوں کے معاملے کو حل کرنے کی کوششیں شروع کررہے ہیں۔ جاوید عالم اوڈھو نے مزید کہا کہ 2 ماہ میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے 80 فیصد کیس حل کئے ہیں، پولیس کلنگ کے کیسز زیادہ تر ڈکیتی مزاحمت پر بھی تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 6 ماہ میں پولیس پر حملوں کے 4 جبکہ رواں برس پولیس کلنگ کی 9 وارداتیں ہوئی ہیں، جن میں 80 فیصد کیسز حل کردیئے گئے ہیں۔ کراچی پولیس چیف نے یہ بھی کہا کہ سائٹ ایریا میں پولیس اہلکار اور راہ گیر کو 21 ستمبر کو قتل کیا گیا، واقعے میں ملوث 2 ملزمان حسین اور اخلاق کو گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کلنگ کی 6 واردارتیں ڈکیتی اور 3 دہشت گردوں کی فائرنگ کی ہیں۔ اس موقع پر جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ کراچی میں چھینی ہوئی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی برآمدگی کےلیےبھی کام جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 1161863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش