0
Monday 23 Sep 2024 17:12

تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا 7 اکتوبر کو عالمی یوم طوفان الاقصیٰ منانے کا اعلان

تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا 7 اکتوبر کو عالمی یوم طوفان الاقصیٰ منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ تحریک بیدارئ امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 7 اکتوبر اسلامی مزاحمت کی اہم علامت اور وہ باعظمت دن ہے، جب حماس نے انٹیلی جنس اور عسکری شعبے میں برتری کی دعویدار صہیونی حکومت کی ناک خاک میں رگڑ دی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے فراہم کردہ تمام تر فوجی، مالی و سیاسی حمایت اور بدترین جنگی جرائم کے باوجود ناجائز صہیونی حکومت اپنا اعلان کردہ ایک بھی ہدف حاصل نہیں کر سکی۔ انہوں نے کہا یہ وقت ہے کہ اس باعظمت دن، حماس کی مزاحمت و مقاومت کو خراج تحسین پیش کرنے، فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور صہیونی اسرائیل و امریکہ کی بربریت و سفاکیت کے خلاف  دنیا بھر کے تمام باغیریت و باحمیت افراد کے ہاتھوں عالمی طوفان الاقصی برپا ہو جو عالمی سطح پر حکمرانوں کے مقابلے میں امت کا بیانیہ پیش کرنے کی بہترین فرصت بن جائے۔

انہوں نے اپنی تاکید کو دہرایا کہ امت اسلامیہ، بے ضمیر حکمرانوں اور خیانتکار عرب شہزادوں کی منتظر نہ رہیں جن کے اقتصادی و سیاسی مفادات ہی خطے میں مزاحمتی تحریکوں کے خاتمے سے وابستہ ہیں۔ امت اسلامیہ  فلسطین، کشمیر اور تمام اسلامی سرزمینوں کی آزادی کے لیے ان سے اپنے راستے الگ کر لیں جیسے امام خمینی نے اسے امتوں کا مسئلہ قرار دیا ہے اور آج یہ پوری دنیا کے مسلمانوں کی آواز کو ایک لڑی میں پرونے کا ذریعہ بن گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی ریاست جو کسی کی سوچ اور تخیل سے بعید جرائم کا ارتکاب کرتی ہے، کے مقابلے کا واحد ذریعہ پر عزم اور مسلح مقابلہ ہے۔ انہوں نے جدوجہد کے تسلسل، مجاہد تنظیموں کی مزید تقویت، اور جہاد کا دائرہ پورے عالم اسلام تک پھیلائے جانے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ سب کو چاہئے کہ فلسطینی مجاہدین کو پوری طرح لیس کریں اور اس کی پشت پناہی میں اضافہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 1161848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش