0
Monday 23 Sep 2024 16:42

شہباز شریف کی 73 ویں سالگرہ، صدر شی جن پنگ کا تہنیتی خط

شہباز شریف کی 73 ویں سالگرہ، صدر شی جن پنگ کا تہنیتی خط
اسلام ٹائمز۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہباز شریف کی 73 ویں سالگرہ پر انہیں مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔ چینی صدر نے اپنے تہنیتی خط میں لکھا کہ آپ کی سالگرہ پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں، آپ کے لیے اچھی صحت اور ہر قدم کامیابی کی تمنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کٹھن اور اچھے وقتوں کے اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، تاریخ گواہ ہے دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے پر بھروسہ کیا اور ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ چینی صدر نے خط میں مزید کہا کہ آپ سے مل کر چین پاکستان اسٹرٹیجک تعاون بڑھانے، سی پیک پر کام کرنے اور متعدد شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہوں۔ وزیراعظم پاکستان کو لکھے گئے خط میں ان کا کہنا تھا کہ آپ کے ساتھ مل کر چینی اور پاکستانی عوام کے مابین گہرے تعلقات اور مشترکہ مستقبل کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہوں۔ 
خبر کا کوڈ : 1161837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش