0
Sunday 22 Sep 2024 21:50

حکومت نے منی بجٹ لانے کا اشارہ دے دیا

حکومت نے منی بجٹ لانے کا اشارہ دے دیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران منی بجٹ لانے کا اشارہ دے دیا۔ وزیر مملکت برائے امور خزانہ علی پرویز ملک نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں حکومت کے منی بجٹ لانے سے متعلق بات کی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے اہداف پورے کرنے ہیں تو ایسا کیا جاسکتا ہے۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ہماری خواہش تو نہیں لیکن اگر اہداف کے اعداد و شمار پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ کی سمت میں جاسکتے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ اگر آئی ایم ایف کا فریم ورک لے کر آگے چلنا ہے تو کیا ہم ہاتھ کھڑے کردیں اور ملک کو دیوالیہ ہونے دیں۔؟ دنیا کے مالیاتی ادارے پاکستان کے لیے دروازے کھول رہے ہيں، پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوں گی اور ہم باضابطہ آئی ایم ایف پروگرام میں جائيں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی یہ اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے منی بجٹ کی تیاریاں شروع کردیں۔
خبر کا کوڈ : 1161678
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش