0
Sunday 22 Sep 2024 22:21

آئین محفوظ نہیں، اداروں میں مداخلت کے باعث ملک پیچھے جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان

آئین محفوظ نہیں، اداروں میں مداخلت کے باعث ملک پیچھے جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک کا آئین محفوظ ہے اور نہ  ادارے محفوظ ہیں، آئین پر عمل نہ کرنے کی وجہ  سے آج پاکستان کا ایک ایک ادارہ کمزوری کی طرف جا رہا ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہر ادارہ چاہتا ہے کہ اپنے دائرہ اختیار سے بڑھ کر دوسرے ادارے میں مداخلت کرسکوں، اداروں میں مداخلت کے باعث ملک پیچھے جا رہا ہے، ہم اداروں کو اپنے دائرہ اختیار میں رکھنا چاہتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہر ادارہ پیچھے جا رہا ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ ہم اپنے اختیارات تک محدود نہیں، ضرور تبدیلیاں لائیں، لیکن اس میں مخصوص سیاسی مفاد نظر نہ آئے۔

ہمیں حقائق کی طرف جانا ہوگا اور حقائق کو تسلیم کرنا ہوگا، نہ سیاسی استحکام ہے، نہ معاشی طور پر مستحکم ہیں، نہ دنیا ہمارے ساتھ کاروبار پر آمادہ ہو رہی ہے، دوست ممالک کو پاکستان کی معیشت سے متعلق تشویش ہے، وہ بھی پریشان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ جدید ٹیکنالوجی میں بزنس کمیونٹی کی دلچسپی ہے، بزنس کمیونٹی کا ہدف ہے کہ ملک کی ایکسپورٹ میں اضافہ کیا جائے، انسانی حقوق کا تحفظ معیشت کی خوشحالی کا ماحول فراہم کرتا ہے، بدقسمتی ہے کہ ہم خوشحالی سے دور ہو رہے ہیں، پرامن شہری خود کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں، کہیں مسلح گروہ، کہیں اسٹریٹ کرائم، ملک میں بےچینی کی کیفیت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1161693
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش