QR CodeQR Code

حکومت نے منی بجٹ لانے کا اشارہ دے دیا

22 Sep 2024 21:50

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےوزیر مملکت برائے امور خزانہ کا کہنا تھا کہ اگر آئی ایم ایف کا فریم ورک لے کر آگے چلنا ہے تو کیا ہم ہاتھ کھڑے کردیں اور ملک کو دیوالیہ ہونے دیں۔؟


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران منی بجٹ لانے کا اشارہ دے دیا۔ وزیر مملکت برائے امور خزانہ علی پرویز ملک نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں حکومت کے منی بجٹ لانے سے متعلق بات کی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے اہداف پورے کرنے ہیں تو ایسا کیا جاسکتا ہے۔


وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ہماری خواہش تو نہیں لیکن اگر اہداف کے اعداد و شمار پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ کی سمت میں جاسکتے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ اگر آئی ایم ایف کا فریم ورک لے کر آگے چلنا ہے تو کیا ہم ہاتھ کھڑے کردیں اور ملک کو دیوالیہ ہونے دیں۔؟ دنیا کے مالیاتی ادارے پاکستان کے لیے دروازے کھول رہے ہيں، پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوں گی اور ہم باضابطہ آئی ایم ایف پروگرام میں جائيں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی یہ اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے منی بجٹ کی تیاریاں شروع کردیں۔


خبر کا کوڈ: 1161678

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161678/حکومت-نے-منی-بجٹ-لانے-کا-اشارہ-دے-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com