0
Saturday 21 Sep 2024 22:17

علی امین نے بانی پی ٹی آئی سے جلسے سے جان چھڑوانے کا کہا تھا، حنیف عباسی

علی امین نے بانی پی ٹی آئی سے جلسے سے جان چھڑوانے کا کہا تھا، حنیف عباسی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما حنیف عباسی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نعیم پنجوتھہ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی سے درخواست کی تھی کہ جلسے سے ان کی جان چھڑوائیں، لیکن بانی پی ٹی آئی نے سختی سے منع کردیا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو  کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ علی امین اس کے باوجود وقت پر جلسے میں نہ پہنچے، تحریک انصاف دنیا بھر میں ایکسپوز ہوچکی ہے۔ راہنما مسلم لیگ نون نے کہا کہ جب جب ملک ترقی کرنے لگتا ہے پی ٹی آئی سازشوں پر اتر آتی ہے، انہوں نے 10 لاکھ لوگوں کو لانے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن یہ جلسہ نہیں جلسی نکلی۔
 
واضح رہے کہ کاہنہ میں لاہور پولیس نے ایکشن کرکے پی ٹی آئی کا جلسہ مقررہ وقت ختم ہوتے ہی ختم کروا دیا۔ لاہور ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 6 بجے جلسہ ختم کرنے کا کہا تھا۔ 6 بج کر کچھ ہی منٹ پر پولیس ایکشن میں آئی۔ لائٹیں بند کروائیں، ساؤنڈ سسٹم بند کروایا، کنٹینر پر چڑھ کر راہنماؤں کو اتار دیا۔ مقررہ وقت ختم ہونے سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر و دیگر راہنماؤں نے اپنے خطابات مکمل کرلیے۔ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور مقررہ وقت میں جلسہ گاہ پہنچنے میں ناکام رہے۔
خبر کا کوڈ : 1161525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش