علی امین نے بانی پی ٹی آئی سے جلسے سے جان چھڑوانے کا کہا تھا، حنیف عباسی
21 Sep 2024 22:17
ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے راہنما نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اس کے باوجود وقت پر جلسے میں نہ پہنچے، تحریک انصاف دنیا بھر میں ایکسپوز ہوچکی ہے۔ راہنما مسلم لیگ نون نے کہا کہ جب جب ملک ترقی کرنے لگتا ہے پی ٹی آئی سازشوں پر اتر آتی ہے، انہوں نے 10 لاکھ لوگوں کو لانے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن یہ جلسہ نہیں جلسی نکلی۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما حنیف عباسی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نعیم پنجوتھہ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی سے درخواست کی تھی کہ جلسے سے ان کی جان چھڑوائیں، لیکن بانی پی ٹی آئی نے سختی سے منع کردیا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ علی امین اس کے باوجود وقت پر جلسے میں نہ پہنچے، تحریک انصاف دنیا بھر میں ایکسپوز ہوچکی ہے۔ راہنما مسلم لیگ نون نے کہا کہ جب جب ملک ترقی کرنے لگتا ہے پی ٹی آئی سازشوں پر اتر آتی ہے، انہوں نے 10 لاکھ لوگوں کو لانے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن یہ جلسہ نہیں جلسی نکلی۔
خبر کا کوڈ: 1161525