0
Saturday 21 Sep 2024 22:13

فلسطین کی فتح تک لبنانی حمایت جاری رہے گی، محمد باقر قالیباف

فلسطین کی فتح تک لبنانی حمایت جاری رہے گی، محمد باقر قالیباف
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر "محمد باقر قالیباف" نے لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب‌ الله" کے کمانڈر "ابراہیم عقیل" کی شہادت کی مناسبت سے مقاومت اسلامی کے سربراہ "سید حسن نصر الله" کو ایک تعزیتی پیغام بھیجا۔ جس کا متن درج ذیل ہے۔

بسم‌الله‌الرحمن‌الرحیم ۃ
مِنَ المُؤمِنينَ رِجالٌ صَدَقوا ما عاهَدُوا اللَّهَ عَلَيهِ فَمِنهُم مَن قَضىٰ نَحبَهُ وَمِنهُم مَن يَنتَظِرُ وَما بَدَّلوا تَبديلًا ۃ


برادر ارجمند حجۃ الاسلام‌ و المسلمین جناب سید حسن نصر الله
سیکرٹری جنرل حزب‌ الله لبنان
السلام‌ علیکم

لبنان کے سرگرم محاذ پر جناب ابراہیم عقیل اور ان کے دیگر ساتھیوں کی شہادت پر استقامتی محاذ کے مجاہدوں، لبنان کی حکومت و عوام اور آپ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔ صیہونی رژیم کی یہ بزدلانہ کارروائی ایک بار پھر اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ یہ غاصب ریاست فلسطین، لبنان اور اسلامی مقاومت کے مقابلے سے ناتوان ہے۔ بلاشبہ لبنان کا محاذ فلسطین کی حتمی فتح اور جنگ غزہ کے اختتام تک قدس کے ثابت قدم و ظلم مخالف افراد کی حمایت جاری رکھے گا۔ آخر میں مقاومت اسلامی کے تمام شہداء اور مجاہدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ وعدہ الہی کے مطابق ان‌شاءالله القدس و فلسطین ضرور آزاد ہو گا۔ تمام مجاہدین اور امت اسلامی ایک دن مسجد اقصیٰ میں ضرور نما ز پڑھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1161527
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش